پی ایس ایل کے سیزن 11 میں لاہور اور کراچی کے میچ کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کمنٹری کے دوران کراچی کے بارے میں پان کی پچکاری تھوکنے کے بیان پر بیان پر معافی مانگ لی۔
گزشتہ روز لاہور میں میچ کے دوران کمنٹیٹر عامر سہیل کے کراچی سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، صارفین نے ریمارکس کو توہین آمیز قرار دیا۔
کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ، محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کے دوران نشریات میں دونوں شہروں کا ویڈیو کلپ دکھایا گیا، جس پر کمنٹری کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ ویڈیو میں کراچی کی ایک “اہم چیز” دکھانا بھول گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں سب سے زیادہ نظر آنے والی چیز “پان کی پچکاریاں” ہیں اور اس کے بغیر شہر کی درست نمائندگی نہیں ہوتی۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، کراچی کنگز کے حسن علی کو میچ کا 10 فیصد جرمانہ
عامر سہیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد عامر سہیل نے ایکس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔
