پی ایس ایل 11 کے 34 ویں میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
گزشتہ روز راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار
محمد عامر نے فہیم اشرف کو واپس جانے کا اشارہ کیا، جس پر فہیم اشرف نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔
دونوں کھلاڑیوں میں نوک جھونک ہوئی تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاؤ کرایا۔
کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ ریفری نے دونوں کو میچ فیس کا 10 ،10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔
