ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورے میں ایران اور امریکا کے حکام کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ سرکاری دورے پر اسلام پہنچ چکے ہیں ، پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں ایرانی وفد اپنے مشاہدات پاکستان کو فراہم کرے گا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار سے رابطہ
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی مسلط کردہ جارحانہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کی بحالی سے متعلق امور پر بات ہو گی۔ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ثالثی سے متعلق امور پر گفتگو ہو گی۔
