ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے لندن میں ایک تقریب کے دوران اس وقت خبروں کی زینت بن گئیں جب ایک مداح نے انہیں قرآنِ پاک بطور تحفہ پیش کیا، جسے اداکارہ نے خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ کے ساتھ قبول کیا۔
تقریب کے دوران این ہیتھوے مداحوں سے ملاقات اور آٹوگراف دے رہی تھیں کہ اسی دوران ایک مداح آگے بڑھے اور انہیں قرآنِ مجید پیش کیا۔ مداح نے بتایا کہ انہوں نے این ہیتھوے کو ایک انٹرویو میں ’’ان شاء اللہ‘‘ کہتے سنا تھا، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ ملاقات کا موقع ملا تو وہ یہ مقدس تحفہ ضرور پیش کریں گے۔
این ہیتھوے کا انٹرویو میں “انشاءاللہ” کہنا وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
اداکارہ نے نہ صرف تحفہ خوش دلی سے قبول کیا بلکہ مداح کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ اس دلکش لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔
This is the moment Anne Hathaway was given a Quran by a fan while attending the European premiere of The Devil Wears Prada 2 in London.
Footage of the actress went viral after she used the phrase ‘inshallah’ in a recent interview. pic.twitter.com/Qf4Ytxppen
— The National (@TheNationalNews) April 23, 2026
یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں این ہیتھوے کا ایک انٹرویو بھی خاصا مقبول ہوا تھا، جس میں انہوں نے مستقبل اور عمر بڑھنے سے متعلق گفتگو کے دوران ’’ان شاء اللہ‘‘ کا استعمال کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے ہر مرحلے میں خوبصورتی موجود ہے اور بڑھتی عمر کو خوف کے بجائے مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے۔
امریکی این ہیتھوے دنیا کی خوبصورت ترین اداکارہ قرار
این ہیتھوے ماضی میں کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں، جن میں دی پرنسز ڈائریز، دی ڈیول وئیرز پراڈا اور لے میزریبل شامل ہیں۔ انہیں آسکر سمیت متعدد بین الاقوامی اعزازات بھی مل چکے ہیں۔
