پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر کی رقم واپس کر دی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ادارے ابو ظہبی فنڈ برائے ترقی کو ایک ارب ڈالر کی رقم واپس کر دی گئی ہے، یہ ادائیگی 23 اپریل کو کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہو گئے
مرکزی بینک کے مطابق اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی 2.45 ارب ڈالر کی رقم واپس کی جا چکی تھی یوں مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی ادائیگی مکمل ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگیاں پاکستان کی بیرونی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہیں جس سے ملک کی مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
