پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 15 اپریل 2026 کی ویلیو ڈیٹ کے ساتھ سعودی عرب کی وزارتِ خزانہ سے 2 ارب امریکی ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔
یہ رقم سعودی عرب کی جانب سے منظور کردہ مجموعی 3 ارب ڈالر کی نئی مالی امداد کا حصہ ہے، جس کی باقی ماندہ رقم بھی جلد موصول ہونے کی توقع ہے۔
State Bank of Pakistan has received funds of US$2 billion from Ministry of Finance, Kingdom of Saudi Arabia in the value date of 15April2026.
— SBP (@StateBank_Pak) April 16, 2026
یہ اہم پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کے موجودہ دورہ سعودی عرب کے دوران سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان دو گھنٹے طویل اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
I had the pleasure and honour of meeting my dear brother, His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman, in Jeddah today.
During the course of which, I conveyed Pakistan’s unwavering solidarity with the Kingdom and expressed my deep appreciation of its patience and… pic.twitter.com/C6fIobxM58
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 15, 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق یہ 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس سابقہ سالانہ ‘رول اوور’ انتظام کا حصہ نہیں ہیں، بلکہ انہیں طویل مدت کے لیے بڑھایا گیا ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑا سہارا ملے گا اور مالی سال کے اختتام تک ذخائر 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کی قوی امید ہے۔
