فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران امریکا مذاکرات بچانے کیلئے غیر معمولی کردار ادا کر رہے ہیں۔
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں۔
برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو مکمل طور پر ناکام ہونے سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اس سارے عمل میں پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک غیر روایتی مگر مرکزی کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی، پابندیوں اور فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان مشکلات کے باوجود دونوں فریقین کے درمیان رابطے کا پل بننے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ مذاکراتی عمل جاری رکھا جا سکے اور کشیدگی کم کی جا سکے۔
