سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 5,200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,458 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں پیٹرول کی قلت، انتظامیہ نے اہم بیان جاری کر دیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 52 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس نرخ 4714 ڈالر ہو گئے ہیں۔
ملک میں چاندی کی قیمت میں 225 روپے کمی ہونے سے فی تولہ چاندی 8099 روپے کی ہوگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
