سپریم کورٹ آج مکمل طور پر فعال رہی، مجموعی طور پر 122 مقدمات نمٹا دیے گئے،اسلام آباد، لاہور اور پشاور رجسٹریز میں بھی عدالتی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں۔
سیکیورٹی پابندیوں اور رسائی میں مشکلات کے باوجود عدالتی امور متاثر نہ ہوئے،پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کام جاری رکھا۔
سپریم کورٹ کا پی آئی اے کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم، ایم ڈی طلب
اسلام آباد بینچ نے کوئٹہ رجسٹری کے مقدمات ویڈیو لنک کے ذریعے سنے،اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر 8 مقدمات نمٹائے گئے۔
سپریم کورٹ برانچ رجسٹری پشاور میں 3بینچز نے 49 مقدمات نمٹا دیے،سپریم کورٹ برانچ رجسٹری لاہور میں 2بینچز نے 65 مقدمات نمٹا دیے۔
باپ کے قاتل کی معافی کا کیس، ایسا فیصلہ سنائیں گے جو ملک کو ہلا کر رکھ دے گا، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کی مختلف رجسٹریز کی بیک وقت فعالیت عدالتی استعداد کا مظہر ہے،ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے مشکل حالات میں بھی انصاف کی فراہمی جاری ہے۔
