پاکستان سپر لیگ 11 میں پشاور زلمی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 183 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زلمی نے جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
پشاورزلمی کی جانب سے کوسال مینڈس نے شانداراننگزکھیلتے ہوئے 80 رنز اسکور کئے اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ان کا ساتھ فرحان یوسف نے بھرپوراندازمیں دیا، جنہوں نے 58 رنزبنائے جبکہ کپتان بابراعظم نے 25 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ان تینوں کھلاڑیوں کی عمدہ بیٹنگ نے میچ کا پانسہ زلمی کے حق میں پلٹ دیا۔
پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر علی رضا کی کراچی کنگز کیخلاف ہیٹ ٹرک
اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے۔ تاہم ان کا یہ مجموعہ زلمی کے بیٹرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
یہ کامیابی پشاور زلمی کے لیے ایونٹ میں اہم ثابت ہوئی ہے جبکہ کراچی کنگز کو اپنی بولنگ اورحکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہوگی۔
