زیادہ پھل اور سبزیاں کھانا عام طور پر صحت مند عادت سمجھی جاتی ہے مگر ایک نئی تحقیق کے مطابق ان پر موجود کیڑے مار ادویات کی باقیات پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔
سائنس ڈیلی میں شایع رپورٹ کے مطابق امریکا میں 50 سال سے کم عمر وہ افراد جو سگریٹ نہیں پیتے مگر نسبتاً زیادہ صحت بخش غذا جیسے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں، ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
غیر شادی شدہ افراد میں کینسر کے خطرے سے متعلق حیران کن تحقیق
ماہرین کے مطابق اس مشاہدے کی ایک ممکنہ توجیہہ زرعی ادویات (pesticides) کا اثر ہو سکتی ہے، جو بعض اوقات زرعی پیداوار پر باقی رہ جاتی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی سائنسی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکا۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ تحقیق کسی طویل المدتی یا بڑے پیمانے کے مطالعے پر مبنی نہیں، بلکہ پہلے سے تشخیص شدہ مریضوں کے ڈیٹا کے تجزیے پر مشتمل ہے۔ اس لیے اس بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ پھل یا سبزیاں خود پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بنتی ہیں۔
اس کے برعکس، متعدد وسیع اور طویل المدتی سائنسی تحقیقات یہ ثابت کرتی ہیں کہ پھلوں اور سبزیوں کا متوازن استعمال مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور مختلف اقسام کے کینسر کے خطرے میں کمی سے منسلک ہے۔
پاؤں میں یہ 5 علامات نظر انداز نہ کریں
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کو ایک ابتدائی مشاہدے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، نہ کہ حتمی سائنسی ثبوت کے طور پر۔ مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ممکنہ عوامل کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔
