واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہو گیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان ایران کی جانب سے واضح جواب نہ ملنے پر تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران کا مثبت ردعمل آنے پر مختصر نوٹس پر جے ڈی وینس پاکستان جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری توقع ہے کہ بمباری ہو گی کیونکہ میرے خیال میں یہ ایک بہتر حکمت عملی ہے۔ ایران نے متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، اب سیز فائر میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف ملٹری آپریشن کے دوبارہ آغاز کے لیے تیار ہیں۔ اور آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایک بڑی کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ دوبارہ شروع ہونے پر دشمن کیلئے خطرناک سرپرائز تیار کر لیا، ایران
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔ ایران میں جو کچھ ہوا وہ حکومت کی تبدیلی ہے۔
