ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگی اقدام اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔
اپنے تازہ بیان میں انہوں نے کہا کہ تجارتی جہاز پر حملہ اور عملے کو یرغمال بنانا اس سے بھی بڑی خلاف ورزی ہے، ایران جانتا ہے اپنے مفادات کا دفاع کیسے کرنا ہے۔
جنگ دوبارہ شروع ہونے پر دشمن کیلئے خطرناک سرپرائز تیار کر لیا، ایران
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں مبینہ طور پر قید 8خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار خواتین کو رہا کریں، تو اچھا آغاز ہوگا۔
یقین ہے رہا ہونے والی خواتین ایران کے اس اقدام کا احترام کریں گی،ایران خواتین کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچائے۔
ایرانی وفد کی اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے باضابطہ جواب کا انتظار ہے، عطا تارڑ
علاوہ ازیں امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوگیا،نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی جانب سے واضح جواب نہ ملنے پر دورہ تاخیر کا شکار ہوا،مختصر نوٹس پر جے ڈی وینس پاکستان جا سکتے ہیں۔
