وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد کی اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے باضابطہ جواب کا انتظار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے ،پاکستان سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔
The situation as it stands at 1930 PST
1. Formal response from Iranian side about confirmation of delegation to attend Islamabad Peace Talks is still awaited.
2. Pakistan as the mediator is in constant touch with Iranians and pursuing the path of diplomacy and dialogue.
3.…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) April 21, 2026
جنگ بندی 22 اپریل صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو جائے گی ،جنگ بندی کےخاتمےسےقبل ایران کامذاکرات میں شرکت کافیصلہ انتہائی اہم ہے۔
پاکستان نےایرانی قیادت کومذاکرات پرآمادہ کرنےکیلئےمخلصانہ کوششیں کیں۔
