پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عید کے بعد ملک گیر “بدل دو نظام” تحریک شروع کی جائے گی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بٹگرام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحصالی نظام اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ 25 اپریل سے رابطہ عوام مہم کا آغاز ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیاں جاری ہیں لیکن عوام گھنٹوں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا عذاب سہہ رہے ہیں۔ سینٹ، اسمبلیوں میں موجودہ ارب پتیوں کو عوام کی پریشانیوں کا کوئی ادارک نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جاگیرداروں، ظالموں، خاندانوں پر مشتمل سیاسی پارٹیوں، اسٹیبلشمنٹ کی اجارہ داری اور سودی معیشت سے جان چھڑانے کے لیے عوام کو متحد ہوکر اور جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ جماعت اسلامی کے دروازے ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جو ملک میں عدل و انصاف پر مبنی نظام چاہتا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ امریکا زوال کا شکار ہے۔ اور ایران پر جارحیت کے بعد امریکہ میں 63 فیصد عوام ٹرمپ کی مخالف ہو گئی ہے۔ جبکہ یورپی یونین بھی امریکا کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کے تاریخی کردار سے سبز پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی، نواز شریف
انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ سے قبل بلندوبانگ دعوے کرنے والا شخص اب مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔ ایرانی قیادت اور عوام کی مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اہل فلسطین اور حماس نے عظیم مزاحمت کی تاریخ رقم کی۔
