واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران جنگ اچھے معاہدے پر ختم کریں گے۔ اور ہم مذاکرات کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ بہت کامیابی سے نمٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے 2 دن پہلے کہا آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں پھر کہا نہیں کھولیں گے۔ تاہم ہمارا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔ اور ایران کے پاس معاہدے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا زیادہ وقت نہیں ہے۔ اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ایک کامیابی رہی ہے۔ ہم فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ مکمل طور پر جیت چکے ہیں۔ اور میں ایک اچھا معاہدہ کرنا چاہتا ہوں جس کے لیے میرے پاس بہت وقت ہے۔ عراق جنگ 8 سال تک چلی اور ایران میں تو ہمیں صرف 6 ماہ ہوئے ہیں۔ میں نے وینزویلا میں 45 منٹ میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا انڈو پیسفک میں بڑا اقدام، ٹینکر قبضے میں لینے کا اعلان
امریکی صدر نے کہا کہ سعودی رہنماوں سے گزشتہ روز بات چیت ہوئی۔ اور ان سے کچھ مانگ نہیں رہا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی مدد کے لیے کرنسی کی تبدیلی پر غور کر رہا ہوں۔ اور میں حیران ہوں کیونکہ وہ واقعی امیر ہیں۔ اگر میں ان کی مدد کر سکا تو ضرور کروں گا۔
