واشنگٹن: امریکا نے انڈوپیسفک میں ٹینکر کو قبضے میں لینے کا اعلان کر دیا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے پابندیوں کا شکار “ٹی ٹیفان” نامی ٹینکر کو انڈو پیسفک خطے میں قبضے میں لے لیا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق امریکا ایسے سمندری آپریشنز جاری رکھے گا۔ اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان حکومت قبول نہیں ، ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں ، گلبدین حکمتیار
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو معاونت فراہم کرنے والے بحری جہازوں کو دنیا بھر میں کہیں بھی روکا جا سکتا ہے۔ تاکہ عالمی پابندیوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
