معروف نیوز اینکر ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کے واقعے پر سوشل میڈیا اور سماجی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جہاں صارفین واقعے کی شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کے احتساب اور پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
92 نیوز سے وابستہ ربیعہ احسن اتوار کو راولپنڈی کے گلشن آباد علاقے میں واقع اپنے ہی گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئیں۔ ان کے بھائی کی مدعیت میں ان کے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں گھر کے بیڈ روم میں گولی مار کر قتل کیا۔
اس واقعے پر بات کرتے ہوئے ایکس پر جاری ایک بیان میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے کہا کہ ایک ہی شہر میں ایک اور پروفیشنل خاتون کے قتل کا واقعہ قابل تشویش ہے۔
The First Lady has expressed deep sadness over the killing of journalist Rabia Ahsan and strongly condemned the violence. She called for a thorough, impartial and transparent investigation to establish the facts and ensure that those responsible are held accountable.
She also expressed dismay over another incident disturbing pattern of killing of another professional woman in the same metropolitan area. Less than three months ago, Hina Javed was killed and the outcome of the investigation into her case is still awaited. Such incidents demand serious attention and accountability. Women must be able to live and work without fear for their lives.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 8, 2026
ان کا کہنا تھا کہ لگ بھگ 3 ماہ قبل حنا جاوید کو قتل کر دیا گیا تھا جس کی تحقیقات کے نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے۔ ”ایسے واقعات سنجیدہ توجہ اور احتساب کے متقاضی ہیں۔ خواتین کو اپنی جان کے خوف کے بغیر جینے اور کام کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔“
اسی طرح صحافی ریحام خان نے سوال اٹھایا کہ ”عورت کہاں جائے“ کیونکہ وہ گلی، محلے، دفتر حتیٰ کہ سوشل میڈیا پر بھی محفوظ نہیں اور جب وہ ”ان تمام خطروں سے ڈر کر عورت شادی کرتی ہے کہ ایک شوہر ہوگا جو اس کی حفاظت کرے گا“ تو اس گھر میں بھی اسے تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
View this post on Instagram
ان کا مزید کہنا تھا کہ تشدد سے تنگ آ کر یہ عورت جب علیحدگی چاہتی ہے تو اس کے بھائیوں اور والدین سمیت پورے معاشرے کی ’بے عزتی ہوتی ہے‘ اور پھر ”اکثر اوقات یہ ہوتا ہے اس عورت کی اس کے شوپر کے گھر سے لاش ہی ملتی ہے۔“
ربیعہ احسن کے ساتھ کام کرنے والے صحافیوں نے انہیں ایک پیشہ ور، محنتی اور ذمہ دار صحافی کے ساتھ ساتھ ایک محبت کرنے والی ماں کے طور پر یاد کیا ہے۔
صحافی ابصا کومل نے انہیں ایک قابل احترام نیوز اینکر، محنتی صحافی اور ماں قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ اس سانحے پر کیا الفاظ استعمال کریں۔
Heartbroken by the tragic death of Rabia Ahsan, a respected anchor, dedicated journalist and mother.
I am really struggling to find words. It is devastating to think of the children she leaves behind.
Her husband has been arrested and weapon recovered. I hope justice is served and her family is not left waiting for years, like so many others. 💔— Absa Komal (@AbsaKomal) November 8, 2026
انہوں نے ربیعہ کے بچوں کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے اہل خانہ کو انصاف کے لیے برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
صحافی رؤف کلاسرا نے ربیعہ احسن کی موت کو انتہائی افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیتے ہوئے ان کی 2 کم عمر بیٹیوں کا ذکر کیا، جنہوں نے اپنی ماں کو کھو دیا ہے۔
Its shocking and sickening to learn about violent death of our former tv show host @Rabiya_Ahsan
My heart goes out to family specially her two beautiful daughters who have lost a mother at such an early age. What a tragedy and what a loss of young life. 😔 https://t.co/D16faTYoJE— Rauf Klasra (@KlasraRauf) November 8, 2026
صحافی عامر متین نے ربیعہ احسن کے ساتھ تقریباً 5 سال کام کرنے کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسی براڈکاسٹر تھیں جو مشکل پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ خاندانی فرائض بھی نبھاتی تھیں اور دباؤ کے باوجود مثبت رویہ برقرار رکھتی تھیں۔
کیا ہماری زمہ داری اتنی رہ جاتی ہے کہ جنازے کا وقت اور جگہ بتا سکیں۔کیا یہ بتانا ضروری نہی کہ جنازہ ربیعہ کا ہے اور وہ صرف اکتالیس برس کی تھی۔قتل غم زدہ ہوتے ہیں مگر کچھ قتل زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ جب ربیعہ جیسی جوان قابل عورت کا قتل ہو جس کا ابھی مرنے کا وقت نہ ہو یا اس کے مرنے کا سمجھ نا آئے۔ کون تھی ربیعہ۔ پچیس کروڑ کے پاکستان میں شاید کچھ ہزار خواتین ہوں گیں جو اس جیسا سفر کر کے اس مقام پر پہنچی ہوں۔ وہ پاکستان کی ٹاپ ہنڈرڈ تھی۔ اس کی کہانی عام ورکر خاتون کی کہانی ہے کہ کیسے وہ خاندانی پریشر سے گزر کر اس مقام تک پہنچتی ہے کیونکہ لوگ اس کی ڈگریوں کے بعد اس کو اک ماں کا رول ادا کرنے کے بہانے باورچی بنانا چاہتے ہیں۔ یا پاکستان جیسے ورکر ہراسگی معاشرے میں آپ بغیر کمپرومائز کیے کیسے ترقی پاتے ہیں۔ پوری داستان ہے۔ یہ اک عورت جان سکتی ہے۔ کیا نہی جانتی تھی وہ۔ پشتو، انگریزی اور اردو ایسی کہ میں روز اس سے تلفظ درست کرواتا تھا۔ وہ اسلام آباد کا ہائ اینڈ یعنی اشرافیہ کا ٹاپ سیلون چلاتی تھی۔ وہ انگریزوں کی مشیر یعنی کنسلٹنٹ فار کمیونیکیشن تھی، کامیاب بزنس وومین، بینکر، ٹی وی اینکر، ماڈل اور کیا کچھ نہی تھی۔ وہ سیاست سے لے کر معاشرہ اور دنیا کے کسی موضوع پر بات کر سکتی تھی۔ سب سے اہم یہ کہ وہ خوبصورت انسان تھی۔ اچھی دوست اور ساتھی ورکر تھی۔ سوچنے اور سمجھنے والی خاتون تھی۔ یہ سب کچھ کر پائ جبکہ اسے حالات نے پیچھے دھکیلے رکھا۔ کیا مشکل اس نے نہی جھیلی۔ آخر میں خاوند کے ہاتھوں قتل ہو گئی۔ جس نے کہا کے پستول سے کھیلتے ہوئے گولی اس کی گردن میں لگ گئ۔ وہ خاوند جس کے متعلق میں عنقریب بتاؤں گا۔ کیوں کیسے وہ قتل ہوئ۔ ابھی پولیس کی تفتیش کا انتظار ہے۔ اور اسے دفنانا بھی ہے۔ مگر یہ کہانی ابھی ختم نہی ہوئ۔ یہ شاید شروعات ہو۔
— Amir Mateen (@AmirMateen2) November 8, 2026
ان کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ کے پاکستان میں 100 بہترین شخصیات میں سے ایک تھی۔ “اس کی کہانی عام ورکر خاتون کی کہانی ہے کہ کیسے وہ خاندانی پریشر سے گزر کر اس مقام تک پہنچتی ہے کیونکہ لوگ اس کی ڈگریوں کے بعد اس کو اک ماں کا رول ادا کرنے کے بہانے باورچی بنانا چاہتے ہیں۔ یا پاکستان جیسے ورکر ہراسگی معاشرے میں آپ بغیر کمپرومائز کیے کیسے ترقی پاتے ہیں۔ پوری داستان ہے۔ یہ اک عورت جان سکتی ہے۔”
سینیٹر شیری رحمٰن نے واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اپنے ہی گھروں میں خوف سے نہیں رہنا چاہیے۔
Horrified and deeply saddened by the tragic death of journalist Rabia Ahsan, another young professional woman whose life has been cut short in Rawalpindi. Reports alleging that she was killed by someone close are profoundly disturbing.
Even as verifications come in I condemn this horrific killing in the strongest possible terms. Such acts of violence against women are utterly reprehensible, indefensible and must never be tolerated. No woman should have to live in fear for her life, least of all within her own home.Only a few months ago, another young professional woman was killed in the same city, and we are still waiting for answers and justice.
How many more women must lose their lives before violence against women is treated with the seriousness and urgency it demands?I call upon all concerned to ensure an immediate, thorough, impartial and transparent investigation into Rabia Ahsan’s death.
The circumstances surrounding this tragedy must be fully established, and anyone found responsible must face the full force of the law.
There must be no impunity, no cover-up and no compromise on justice. Rabia Ahsan and every woman whose life has been taken through violence deserve nothing less.— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 8, 2026
رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھی واقعے کو ایک خوف ناک یاد دہانی قرار دیا، جبکہ پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے بھی واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
Subject: *Murder of Ms. Rabia Ahmed Khan, 92 News.*
District: Rawalpindi
Dated: 08-11-26Sir,
Ms. Rabiya Ahmad, aged 41, a journalist associated with 92 News, was found dead in her room with a gunshot wound to the head.During initial interrogation, her husband, Ahsan Tahir Khan, claims that the firearm had discharged accidentally while he was playing with the weapon.
*The accused has been taken into custody along with the weapon of offence.*
PFSA teams are collecting evidence from the crime scene. Further investigation and legal proceedings are underway.
FIP
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) November 8, 2026
دیگر صارفین اور صحافیوں نے ربیعہ احسن کی ہلاکت کو پاکستان میں خواتین کے تحفظ اور ان کے خلاف تشدد کے وسیع تر مسئلے کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
Shocking!
92 News anchor Rabia Ahsan, 40, found dead with a gunshot wound to the head at her home in Rawalpindi.
Her husband claims they were “playing with a gun” when the incident occurred.
Police has detained him & investigating. https://t.co/9v7h8qJsak— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) November 8, 2026
Anchorperson Rabiya Ahsan was shot dead at her home, allegedly by her husband.
During interrogation her husband Ahsan Tahir Khan, claimed that the firearm went off accidentally while he was playing with the weapon.We were colleagues at @humnewspakistan & I always found her a positive and progressive person. A woman’s own home should be her safest place, yet women are safe nowhere.
Absolutely shocking and heartbreaking.— sehrish.qureshi (@Isehrishqureshi) November 8, 2026
Deeply saddened and shocked to learn about the brutal murder of our dear colleague and anchorperson Rabiya Ahsan whom I worked with at Hum News for four years. She was very stressed after a pay cut at her current job. We spoke last week, and I have read her last message almost 20 times since hearing the tragic news. I am unable to digest this!
RIP, my friend. You did not deserve this. I am utterly shocked that her husband could allegedly kill the hardworking mother of his two young daughters.
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) November 8, 2026
The killing of Rabiya Ahsan is horrifying. A woman has lost her life in her own home, leaving behind two young daughters. This cannot be brushed aside or explained away. We need a thorough, impartial investigation and accountability. No woman should have to fear for her life in her own home.
— Mehr Tarar (@MehrTarar) November 8, 2026
Inna lilahe wainna ilaihe rajioon!!
In a state of utter shock after reading the news about my dear former colleague, Rabia’s murder.
When I joined Hum News years ago, Rabia joined a little after me. We spent some time working together, and I also remember her for her passion for makeup and the beauty salon she ran in F-7. I was part of the campaign around its launch.
It is heartbreaking to hear this news. Still struggling to process it. My thoughts are with her loved ones. Especially worried about how her young kids will cope up with this tragic loss.
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) November 8, 2026
یاد رہے کہ یہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران راولپنڈی میں خاتون کے قتل اور ایف آئی آر میں ان کے شوہر کو نامزد کیے جانے کا دوسرا ہائی پروفائل کیس ہے جو ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کی سنگینی ظاہر کرتا ہے جبکہ اعداد و شمار کے مطابق بھی ان جرائم کی شرح میں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2025 میں گھریلو تشدد میں خواتین کے کم از کم ایک ہزار 332 قتل اور تشدد کے 2 ہزار 912 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسی سال غیرت کے نام پر قتل کے 470 واقعات بھی ریکارڈ کیے گئے۔
اس سے قبل سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کی پولیس ڈیٹا پر مبنی رپورٹ کے مطابق 2024 میں ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 32 ہزار 617 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں گھریلو تشدد کے 2 ہزار 238 اور غیرت کے نام پر قتل کے 547 واقعات شامل تھے۔
تنظیم کے مطابق گھریلو تشدد کے رپورٹ ہونے والے واقعات میں سے صرف 1.3 فیصد میں سزائیں ہو سکیں۔
پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے 2017۔18 کے مطابق 15 سے 49 سال کی عمر کی ایسی خواتین جو کبھی شادی شدہ رہی ہوں، ان میں سے 34 فیصد کو شوہر کی جانب سے جسمانی، جنسی یا جذباتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ جسمانی یا جنسی تشدد کا سامنا کرنے والی 56 فیصد خواتین نے نہ تو کسی سے مدد طلب کی اور نہ ہی اس بارے میں کسی کو بتایا۔
