پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’’تیمور‘‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فضا سے فائر کیے گئے میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جو پاک بحریہ کی سمندر میں درست نشانہ لگانے اور آپریشنل تیاری کا عملی مظاہرہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کامیاب تجربے سے بحریہ کی طویل فاصلے تک اہداف کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت کی توثیق ہوتی ہے، جو قومی دفاعی نظام میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
مزید کہا گیا کہ کروز میزائل “تیمور” کی کامیاب فائرنگ سے مسلح افواج کی کثیرالجہتی اور مربوط دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملی ہے، جبکہ پاک بحریہ اپنے بحری مفادات اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
ایران امریکا مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے، امریکی میڈیا کا دعویٰ
اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے اس کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
