عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں ایک فیصد سے زائد کمی ہو گئی ہے، امریکی خام تیل 1.6 فیصد سستا ہو گیا ہے۔
امریکی خام تیل 85 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.3 فیصد کمی ہونے سے نرخ 94 ڈالرفی بیرل کی سطح پر آ گئے ہیں۔
خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے، پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں تین چھٹیاں، حکومت کا تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا حکم
وزیر مملکت برائے خزانہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی نرخ کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی کی جائے گی۔
