ملک بھر میں ایک ساتھ تین چھٹیوں کی وجہ سے صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے۔
پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی لیبر ڈے کے پیش نظر تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کی جائیں
2 مئی ہفتہ اور 3 مئی اتوار کی بھی چھٹیاں ہیں۔اس طرح تین چھٹیوں کی وجہ سے محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں ہزار ایکڑ پر نیا پارک بنانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 2026 کی چھٹیوں میں یکم مئی مزدور ڈے بروز جمعہ کو بھی ملک بھر میں چھٹی ہو گی۔
