امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے سروے کے مطابق 63 فیصد امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔
سروے نتائج کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت اپنی دوسری مدت کے کم ترین درجے تک گر کر 37 فیصد پر آ گئی ہے۔
30 سال سے کم عمر 74 فیصد امریکی ایران پر امریکا کے مزید حملوں کے مخالف ہیں۔
ٹرمپ کابینہ کی اہم رکن لوری شاویز نے استعفیٰ دیدیا
سروے میں 66 فیصد افراد نے ایران جنگ اور معیشت، خاص طور پر مہنگائی سے نمٹنے کے معاملے پر ٹرمپ پر تنقید کی۔ 33 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے جبکہ 66 فیصد کے مطابق امریکا غلط سمت میں بڑھ رہا ہے۔
صرف 32 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی مہنگائی سے نمٹنے کی پالیسی کو درست سمجھتے ہیں جبکہ 68 فیصد اس سے ناخوش ہیں۔
ایران کے ساتھ معاہدے پر پوری دنیا فخر کرے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
سروے نتائج کے مطابق ریپبلکن ووٹرز میں ٹرمپ کی حمایت زیادہ ہے جو 83 فیصد ہے تاہم جنوری اور فروری کے مقابلے میں اس میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔
مجموعی طور پر ٹرمپ کی حمایت کرنے والوں کی شرح بھی 6 فیصد کم ہو کر 58 فیصد سے 52 فیصد ہو گئی ہے۔
