لاہور میں سرکاری بس کے اہلکار کا بچی پر تشدد، ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
لاہور کے علاقے ایل ڈی اے اسٹاپ رائے ونڈ روڈ کے قریب سرکاری بس کے اہلکار نے بچی کو بس میں چڑھنے کی کوشش پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، بس نمبر ایل ایچ آر ای وی 008 کے عملے نے بچی پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، یہ بس پنجاب حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ماتحت چلتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ چوہنگ جیابگا اسٹاپ کے قریب پیش آیا، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے فوری نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔
لاہور،صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 87 ارب روپے کے فنڈز منظور
ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر فہیم امداد نے کہا کہ چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
چئیرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے کہا ہے کہ خواتین و بچوں پر تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
