صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 87 ارب روپے کے فنڈز منظور کرلئے گئے۔
لوکل گورنمنٹ اسکیموں کیلئے 39 ،پبلک ٹرانسپورٹس سکیموں کیلئے 41 ارب روپے کی منظوری دی گئی،ضلع بہاولپور میں کیتا المارہ سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے۔
پنجاب حکومت کی ایئرایمبولینس سروس کےاخراجات اورکارکردگی رپورٹ اسمبلی میں جمع
مختلف شہروں میں لوکل گورنمنٹ کی اسکیموں کیلئے 39 ارب کے فنڈز منظور کر لیے گئے،فنڈز سے لیاقت پور، روجھان، علی پور، تونسہ شریف ،شجاع آباد اور نورپور میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جائیں گی۔
اسی طرح بہاول نگر، بھوانہ، دریا خان، کوٹ مومن ،خیرپور ٹامیوالی کیلئے فنڈز منظور کئے گئے،پاکپتن،احمد پورسیال اور نورپور تھل میں لوکل گورنمنٹ کی اسکیموں کیلئے بھی فنڈز منظورکرلئے گئے۔
