اسلام آباد، الیکشان کمیشن آف پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر ڈی لسٹ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے 23 مارچ 2016ء کو کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا، جس نے بعد ازاں ملکی سیاست میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی۔
کے پی سینیٹ ضمنی الیکشن، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
تاہم یہ جماعت 12 جنوری 2023ء کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں باقاعدہ طور پر ضم ہو گئی تھی، جس کے بعد اس کی علیحدہ سیاسی حیثیت عملاً ختم ہو گئی تھی۔
تازہ اقدام کے تحت الیکشن کمیشن نے پارٹی کو باضابطہ طور پر فہرست سے خارج کر دیا ہے، جس سے اس کی قانونی حیثیت بھی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔
