پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا سنسنی خیز مرحلہ کل (منگل) سے لاہور میں دوبارہ شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹاپ فائیو بولرز میں سفیان مقیم 17 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں ، ٹاپ فائیو بیٹرز میں کوسال مینڈس 413 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
پی سی بی نے داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی لگا دی
ٹاپ فائیو بیٹرز میں بابر اعظم 401 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، سب سے زیادہ انفرادی اسکور میں بھی کوسال مینڈس کی 109 رنز کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے۔
بطور وکٹ کیپر کوسال مینڈس نے 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،شاہین آفریدی کی 18 رنز دے کر 4 وکٹیں اب تک کی بہترین بولنگ پرفارمنس قرار پائی۔فرحان یوسف ٹورنامنٹ میں 8 کیچز پکڑ کر سب سے آگے ہیں۔
