اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی کونسل کے صدر کو خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈمارشل کا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر امریکی صدر سے رابطہ، رائٹرز کا دعویٰ
دونوں رہنماؤں نے دیرپا عالمی سلامتی کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا اور اہم امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
