ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان پر مثبت اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے تاہم دوسرے دور میں شرکت کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔
ایک سینئرایرانی عہدیدارکے مطابق موجودہ حالات میں سفارتی راستے کوترجیح دی جا رہی ہے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔
عہدیدارکا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اورقومی مفادات کومدنظررکھتے ہوئے کوئی بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
فیلڈمارشل کا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر امریکی صدر سے رابطہ، رائٹرز کا دعویٰ
انہوں نے واضح کیا کہ اگر مناسب شرائط اورماحول فراہم کیا گیا تو ایران بات چیت کے عمل کوآگے بڑھانے کے لئے تیار ہو سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے اس بیان سے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے تاہم حتمی فیصلہ آنے تک صورتحال غیر یقینی رہے گی۔
