اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ میرا پوڈ کاسٹ میں پوچھے گئے ذاتی نوعیت کے سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔
پاکستانی اداکارہ میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم سائیکو کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی پروموشن کے سلسلے میں وہ مختلف انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت کر رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے ذاتی اور متنازع سوالات کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق میزبان کی جانب سے ماضی کی ذاتی زندگی اور افواہوں سے متعلق سوالات بار بار دہرائے گئے۔ جس پر میرا نے گفتگو کو فلم کی طرف موڑنے کی کوشش کی۔ تاہم میزبان نے حساس موضوعات کو جاری رکھا۔
صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب میزبان نے طنزیہ انداز اختیار کیا۔ جس پر میرا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا۔
