لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزمہ کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں فلک جاوید سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ فلک جاوید اس مقدمے میں 24 ستمبر 2025 سے گرفتار تھیں۔
