سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر بنوں میں آپریشن، دو خوارج ہلاک ہو گئے۔
19 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خارجی رنگ لیڈر وحیداللہ عرف مختیار اور ایک خودکش حملہ آور شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دونوں سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وحیداللہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا اور سیکیورٹی فورسز و شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ 21 فروری 2026 کو ضلع بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا مرکزی سہولت کار بھی تھا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے ممکنہ دہشت گرد حملے کو بھی ناکام بنایا۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
جعلی کالز اور ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں ، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت “عزمِ استحکام” وژن کے مطابق ملک میں غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
