امریکا و ایران کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند رہنے کا خدشہ ہے، ایران سے جنگ کے اثرات عالمی توانائی مارکیٹ اور معیشت پر برقرار رہیں گے۔
امریکی نمائندے مذاکرات کیلئے آج پاکستان میں ہوں گے، صدر ٹرمپ
امریکی وزیر توانائی نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں اگلے سال تک 3 ڈالر فی گیلن سے اوپر رہ سکتی ہیں، قیمتوں میں کمی کا انحصار جنگ کے خاتمے پر ہے۔
کرس رائٹ نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور ان میں فوری بڑی کمی کا امکان نہیں۔
