پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں محبت کا تصور تبدیل ہو گیا ہے اور اب لوگوں میں وہ جذباتی وابستگی اور خلوص کم ہوتا جا رہا ہے جو ماضی میں نمایاں تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں محبت سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں لوگ توجہ اور خیال رکھنے کو ہی محبت سمجھ لیتے ہیں، تاہم حقیقی جذباتی تعلقات اور گہری وابستگی پہلے کے مقابلے میں کم دکھائی دیتی ہے۔
اسپاٹیفائی پاکستان کے ٹاپ آرٹسٹس کی فہرست جاری، طلحہ انجم ایک بار پھر سرِفہرست
ان کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ آج کے معاشرے میں لوگ اس انداز سے محبت نہیں کر پا رہے جیسے پہلے کی نسلوں میں دیکھنے کو ملتا تھا، اور اب رشتوں میں وہ خلوص اور استحکام کم ہوتا جا رہا ہے۔
طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ ماضی میں والدین کی نسل کے رشتے زیادہ مضبوط اور واضح ہوتے تھے، تاہم آج کے دور میں مصروف زندگی، مسائل اور مختلف مواقع و آپشنز کے باعث تعلقات کا انداز بدل گیا ہے۔
View this post on Instagram
خوشحال خان نے رمشہ کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کر دیں
اداکارہ کے مطابق اب “ہمیشہ ساتھ رہنے” یا فلمی انداز کی محبت جیسے تصورات عملی زندگی میں کم نظر آتے ہیں اور یہ انداز زیادہ تر فلمی دنیا تک محدود ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ حقیقی محبت اور مضبوط رشتوں سے وابستہ ہیں وہ خوش قسمت ہیں، تاہم مجموعی طور پر معاشرتی رویوں میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
