فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کی ایک اور بڑی کامیابی سامنے آگئی ۔
لبنان اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکا ایران معاہدے میں دوسری سب سے بڑی رکاوٹ بھی دور ہوگئی ، ایران نے جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کھول دیا۔
آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان، ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کردیا
دوسری جانب وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علمبردار بن گیا،لبنان میں جنگ بندی ہوئی اور آبنائے ہرمز کمرشل آمدورفت کیلیے آج کھل گئی ہے۔
ان عالمی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی،ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی اور سسٹم میں بہتری آئے گی۔
