بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت پر آپریشن کیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ (Retinal Detachment) تشخیص ہوا جس پر جیل انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ماہرین چشم سے معائنہ کرایا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق 16 اپریل کی شام مریضہ کو راولپنڈی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، سرجری سے قبل ضروری ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل کیا گیا ،سرجری پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پینل نے انجام دی۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ سرجری کے بعد مریضہ کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، آپریشن کے بعد کے معائنے اور فالو اپ ڈاکٹرز کے مشورے مطابق کیے جائیں گے۔
