امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہو گیا ہے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو بھی امریکا کے حوالے کرنے پر تیار ہو گیا ہے جو دھول بن چکا ہے۔
جنگ ختم ہونے کے قریب ، شاید سیز فائر میں توسیع کی ضرورت نہ پڑے ، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے امریکا کی بہت اچھی بات چیت چل رہی ہے، ایران کے ساتھ امریکا کی ڈیل بہت قریب ہے، مذاکرات کا نیا دور اسی ہفتے ممکن ہے، ایران پہلے جن باتوں پر تیار نہیں تھا، اب ان پر تیار ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بمباری سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاوس بلایا ہے، حزب اللہ سے بات چیت لبنانی حکومت کرے گی۔
