امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع پرغور نہيں کر رہے ، شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، آنے والے دو دنوں میں ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملے گا، امریکا کی ترجیح معاہدہ کرنا ہے۔
تیل کی قیمتیں دوبارہ اسی سطح پر آ جائیں گی جہاں پہلے تھیں، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ ایران کے حملوں سے قطر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو شدید دھچکا پہنچا، انہیں ہرگز توقع نہیں تھی کہ ایران اُن پر حملہ کر دے گا۔
