اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 خوشاب تھری میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 27 سے 29 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ جبکہ 30 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 6 مئی تک مکمل کیا جائے گا۔ جبکہ مسترد شدہ کاغذات کے خلاف اپیلیں 11 مئی تک دائر کی جا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں الیکٹرک ٹرانسپورٹ کا دائرہ وسیع، ای ٹیکسی اور نئے بس اسٹیشنز کی منظوری
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے تمام مراحل طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔ تاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
