وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ ختم کرکے قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی صورتحال، خصوصاً خلیج میں کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور وزیراعظم نے قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے، سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات طے
شہباز شریف اور قطری امیر نے دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور خلیجی ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر اور دیگر ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی اہمیت پرزور دیا۔
قبل ازیں قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچنے پر وزیر مملکت خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا۔
