وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اپنے سرکاری دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔
جدہ ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نائب گورنر مکہ ریجن، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے کیا۔
اسلام آباد: 15 اپریل 2026.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ اپنے دورہءِ سعودی عرب پر جدہ پہنچ گئے ہیں.
جدہ پہنچنے پر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز نائب گورنر مکہ ریجن، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد… pic.twitter.com/hSbfq9qNH9
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 15, 2026
دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم دو طرفہ ملاقات متوقع ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے، اہم سفارتی مشن شروع
اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی بھی موجود ہیں۔
Jeddah: April 15, 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif arrives in Jeddah for official visit to Saudi Arabia along with high-level delegation.
Upon arrival in Jeddah, the Prime Minister and the Pakistani delegation were warmly welcomed at the airport by Prince Saud bin… pic.twitter.com/OuTmd7DF8p
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 15, 2026
ذرائع کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
