مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے علاقے جیزہ میں واقع نیشنل سرکس میں ایک یادگاری فوٹو سیشن کے دوران شیر کے بچے کے حملے میں 3 سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آرٹسٹک ہاؤس فار فوک اینڈ پرفارمنگ آرٹس، جسے عام طور پر “نیشنل سرکس” کہا جاتا ہے، میں ایک تھیٹر شو کے اختتام کے بعد پیش آیا۔
بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ 5 ماہ تک مردہ بیٹی کی لاش کے ساتھ رہا
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کے والد اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ شو دیکھنے کے لیے سرکس آئے تھے۔ پروگرام کے بعد انہوں نے ایک فوٹوگرافر کے ساتھ انتظام کیا تاکہ بچی کی شیر کے بچے کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائی جا سکیں۔ تاہم فوٹو سیشن کے دوران اچانک جانور نے بچی پر حملہ کر دیا اور اپنے پنجوں سے اس کے چہرے اور سر پر وار کیے۔
حملے کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہو گئی اور بے ہوش ہو گئی، جس کے بعد اسے فوری طور پر اگوزہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
سنکی باپ کی 8 سالہ بیٹی کو قربان کرنے کی کوشش
واقعے کے بعد اہلِ خانہ نے باقاعدہ رپورٹ درج کروا دی ہے، جس پر پبلک پراسیکیوشن نے مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ استغاثہ کی ایک ٹیم نے موقع کا دورہ کر کے شواہد اکٹھے کیے اور عینی شاہدین، فوٹوگرافر اور سرکس انتظامیہ کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں۔
