واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔ تاہم جنگ بندی معاہدے میں توسیع سے متعلق خبریں درست نہیں۔
وائٹ ہاؤس ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت جاری ہے۔ اور امید ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور بھی اسی مقام پر ہوگا جہاں پہلے ہوا تھا۔ جس کے تحت اگلے مرحلے کے لیے اسلام آباد کو ممکنہ میزبان قرار دیا جا رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔ اور پاکستانی قیادت کی سفارتی کوششوں کو ناقابل یقین قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ چینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کا معاملہ: ایران نے واضح اعلان کر دیا
انہوں نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے جہازوں کی ناکہ بندی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ اور ایران کی معیشت کو فائدہ نہ پہنچانے والے جہازوں کی حمایت کرتے ہیں۔
