بجلی کی قیمت میں 70 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 70 پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی ہے  جس پر کل فیصلہ کیا جائے گا۔

سی پی پی اے کا موقف ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی ضرورت ہے کیوں کہ گزشتہ ماہ جون میں بجلی ٹیرف سے  70 پیسے فی یونٹ مہنگی پیدا ہوئی۔

سی پی پی اے کے مطابق گزشتہ ماہ 12 ارب 91 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جب کہ اس کی پیداوار پر 66 ارب روپے سے زائد لاگت آئی۔

نیپرا نے ابھی تک موصول ہونے والی درخواست پرکوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن کل اس بارے میں فیصلہ متوقع ہے۔

رواں برس جنوری میں نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں دو روپے 99 پیسے فی یونٹ  کمی کی منظوری دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں