محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، مری، چکوال اور حیدر آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
مغربی لہر کے زیر اثر آج کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سکھر، دادو، موہنجودڑو، ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش برسنے کا امکان ہے، بنوں ،سبی ،تربت،قلات اورگوادرمیں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
بہاول پور، ملتان، ٹھٹھہ ،نواب شاہ،نوکنڈی اور جیوانی میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان کے مفادات کا دفاع کیا جائے،صدر مملکت کی وزیر اعظم کو ہدایت
دوسری جانب لاہور میں موسم خوشگوار اور مطلع جزوی ابر آلود ہے۔ شہر میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
