آئی جی سندھ نے مدرسے میں دھماکے کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے مدرسے میںدھماکے کا نوٹس لے لیا|humnews.pk

کراچی: اولڈ رضویہ سوسائٹی کے مدرسے میں دستی بم دھماکے کا انسپکٹرجنرل آف پولیس (آئی جی) سندھ نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق  آئی جی سندھ  نے کراچی کے علاقے اولڈ رضویہ میں قائم مدرسے میں دستی بم دھماکے کا نوٹس لیا اورڈی آئی جی ویسٹ سے  رپورٹ طلب کرلی۔

انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) راجہ عمرخطاب نے اولڈ رضویہ میں جائے وقوع کا دورہ کیا اور ثبوت وشواہد کی بابت دریافت کیا۔

انچارج سی ٹی ڈی نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ دوپہر ڈھائی بجے پیش آیا جس میں ایک چوکیدار زخمی ہوا۔

راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ چوکیدار کے بیان کے مطابق اسے باہر سے کوئی چیز ملی جسے وہ اندر لایا اور جب اس نے اسے کھولنا چاہا تو ڈیٹو نیٹر دھماکے سے پھٹ گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی  نے بتایا کہ دھماکے سے پھٹنے والا بم دیسی ساختہ نہیں تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مدرسے سے کوئی ممنوعہ اشیا یا اسلحہ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔

تنظیم المکاتب کے مدرسے میں کچھ ماہ سے تدریسی عمل معطل ہے۔


متعلقہ خبریں