نواز شریف اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا جرمانہ ادا کریں گے

لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دارنگراں حکومت ہے، نوازشریف | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: سابق وزیراعظم  نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کرانے کا  فیصلہ کر لیا ہے اور جیل انتظامیہ سے جرمانہ ادا نہ  کر سکنے والوں کی فہرست  مانگ لی ہے، نواز شریف اپنی جیب سے پیسے ادا  کرکے قیدیوں کو رہائی  دلائیں گے۔

جیل ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم  اڈیالہ جیل میں پانی کے لیے بورنگ  بھی کرائیں  گے اور جس بیرک کے باہر شیڈ  نہیں، وہاں شیڈ بھی لگوائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے اپنے ذاتی اسٹاف کو جیل میں فلاحی کاموں کا ٹاسک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے میاں نواز شریف کے اسٹاف  کو تفصیلات فراہم کر دی ہیں اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر جیل میں بند غریب قیدیوں کی فہرست  بھی تیار کی جا رہی ہے۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف اگر جرمانہ ادا کریں گے تو بہت سے قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم  نواز اور داماد کیپٹن محمد صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں سنائی گئی تھیں اور تینوں ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔


متعلقہ خبریں