ٹرمپ کا پیوٹن کو دورہ امریکہ کی دعوت کا فیصلہ


نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دورہ امریکہ کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن سے روسی صدر کو دورے کی دعوت دینے کے لیے کہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں سے تحقیقات کرنے کی روسی تجویزمسترد کر دی ہے،  ٹرمپ نے پیوٹن کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ صدر پیوٹن سے مزید ملاقات کی امید رکھتے ہیں تاکہ ان معاملات پر عملدرآمد کیا جا سکے جو گزشتہ ملاقات میں طے ہوئے تھے۔

روس غیرقانونی اقدامات میں ملوث 12 امریکی شہریوں سے تحقیقات چاہتا ہے، روسی صدرپیوٹن نے ٹرمپ سے ملاقات میں تحقیقات کی تجویز پیش کی تھی اور امریکہ کو ان شہریوں تک رسائی دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں