عمران خان نے ناکام جلسے پر فواد چوہدری کی کلاس لے لی

2013 کا الیکشن فکس تھا، عمران خان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز جہلم میں ہونے والے جلسے کوانتخابی مہم کا ناکام ترین جلسہ قرار دیتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے فواد چوہدری سے گفتگو کے دوران کہا کہ جہلم جلسہ تحریک انصاف کی الیکشن مہم کا ناکام ترین جلسہ تھا۔

جلسے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کی متعدد کرسیاں خالی تھیں جبکہ صرف اسٹیج کے قریب والے مقام پر ہی لوگ موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز جہلم میں انتخابی جلسہ کیا تھا۔ فواد چودھری جہلم سے این اے 67 پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

جہلم کی قومی اسمبلی کی دوسری نشست کا ٹکٹ فواد چوہدری کے قریبی عزیز کو دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں