پاکستان کے اسٹار فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
انہوں نے 134 وکٹیں حاصل کر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بالر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
شاہین نے یہ سنگ میل ایک اہم بین الاقوامی میچ کے دوران عبورکیا اورسابق ریکارڈ ہولڈر حارث رؤف کو پیچھے چھوڑ دیا، جو 133 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں تنقید کے باوجود بابر اعظم کے دفاع میں فاف ڈو پلیسی سامنے آگئے
شاہین کی تیز رفتار بولنگ، سوئنگ اور نئی گیند سے ابتدائی وکٹیں لینے کی صلاحیت نے انہیں محدود اوورز کرکٹ میں پاکستان کا اہم ہتھیار بنا دیا ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق شاہین آفریدی کی مسلسل کارکردگی اوردباؤ میں وکٹیں لینے کی صلاحیت انہیں عالمی سطح پرنمایاں مقام دلا رہی ہے، شائقین کرکٹ نے اس تاریخی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
