کویت نے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دو دن عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اس طرح خلیجی ملک کے ملازمین چار دن کی تعطیلات سے مستفید ہوں گے، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق 25 فروری بروز بدھ اور 26 فروری بروز جمعرات تمام سرکاری وزارتیں، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ کویت میں جمعہ اور ہفتہ کو ہفتہ وار دو تعطیل ہوتی ہیں اس طرح کویت کے شہری چار چھٹیوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔
امریکا کے شمال مشرق میں شدید برفانی طوفان، 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، 11 ہزار پروازیں منسوخ
کویت میں کام کا آغاز اتوار یکم مارچ سے ہو گا، یہ تعطیلات کویت کے 65 ویں قومی دن اور 35 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے دی گئی ہیں۔
